بلاول ایک نہیں 3 بارامریکہ جائیں عمران خان 5 سال پورے کریں گے
آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن اورحکومت کے تعلقات ٹھیک ہو جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بلاول ایک مرتبہ نہیں 3 بار امریکہ جائیں ، عمران خان اپنی حکومت کے پانچ سال مکمل کریں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، آزاد کشمیر الیکشن کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے مابین تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم پر جاؤں گا۔
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہم امن کے خواہش مند ہیں
، اپنی سر زمین کو کسی کےخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خود افغانستان میں امن کے لیے اقدامات کررہے ہیں، جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن والے لوگوں کیلئے طورخم بارڈر کھلا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا کیس اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں اٹھایا ہے، بھارت سے 5 اگست کا قانون واپس لینے تک کوئی بات نہیں ہوگی۔
نالہ لئی منصوبے سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نالہ لائی منصوبہ تین سال میں
مکمل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا پانچ اگست کا قانون واپس لینے تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی، آزاد کشمیر کا کیس عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت دنیا میں اٹھایا ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید سیاست چھوڑنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ ہمارا نالہ لئی پراجیکٹ بہت تیز ہے، سارے پراجیکٹ تیز ہو رہے ہیں، مجھے نالہ لئی کی فکر ہے۔
شیخ رشید سے سوال کیا گیا کہ نالہ لئی کا پراجیکٹ الیکشن سے قبل مکمل کرلیں گے۔
جس کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ منصوبہ الیکشن سے پہلے شروع ہو جائے تو بہت بڑی بات ہے،پراجیکٹ کو مکمل ہونے میں تو دو سال لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری پندرہویں وزارت ہے میری خواہش ہے کہ یہ پراجیکٹ مکمل ہوجائے تو میں عزت کے ساتھ گھر میں بیٹھ جاؤں۔
Post a Comment