Former President Mamnoon Hussain has died due to illness

 سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے

ممنون حسین گزشہ 2 ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ممنون

حسین کے صاحبزادے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی

سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث  انتقال کرگئے، مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد زبیر نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، ممنون حسین گزشہ 2 ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنماء اور سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث  انتقال کرگئے ہیں۔

Former President Mamnoon Hussain has died due to illness



ممنون حسین کے صاحبزادے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

ممنون حسین گزشہ 2 ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ارسلان ممنون نے کہا کہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق صدر مملکت ممنون حسین 1940 میں انڈیا کے شہرآگرہ میں پیدا ہوئے، لیکن 1449 میں ہجرت کے بعد ان کا خاندان کراچی میں رہائش پذیر ہوگیا تھا،ممنون حسین نے 1963 میں کراچی یونیورسٹی سے کامرس کی ڈگری حاصل کی، گریجوایشن کے بعد 1965 میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے ماسٹر کی ڈگری کی حاصل کی۔

1968

ء میں سیاست میں دلچسپی لینا شروع کی اور 1970ء میں مسلم لیگ میں بطور

ورکر شمولیت اختیار کی، جب مسلم لیگ ن بنائی گئی تو انہوں نے مسلم لیگ ن کو جوائن کیا اور سیکرٹری فنانس کے عہدے پر رہے،ممنون حسین سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے وفادار ساتھیوں میں ایک تھے، سابق صدر ممنون حسین کاروباری شخصیت اور صنعتکارتھے،ممنون حسین مسلم لیگ ن کے 2013 سے 2018 کے دورحکومت میں 12ویں صدرمملکت کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ، وہ 1999 میں پہلے گورنر سندھ بھی رہ چکے، لیکن چند مہینوں بعد ہی مارشل لاء کے باعث انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post