Saudi government extends residency and visas for all foreigners, including Pakistanis stranded abroad

Saudi government extends residency and visas for all foreigners, including Pakistanis stranded abroad


 سعودی حکومت نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں کی مدت میں توسیع کر دی

سعودی فرمانرواہ شاہ سلمان کی خصوصی ہدایت پر مملکت واپسی سے قاصر تارکین کے اقامہ اور ویزے کی مدت میں خود کار نظام کے تحت 31 اگست تک توسیع کر دی گئی

سعودی حکومت نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں کی مدت میں توسیع کر دی، سعودی فرمانرواہ شاہ سلمان کی خصوصی ہدایت پر مملکت واپسی سے قاصر تارکین کے اقامہ اور ویزے کی مدت میں خود کار نظام کے تحت 31 اگست تک توسیع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں کے باعث سعودی عرب واپس جانے سے قاصر تارکین وطن کیلئے اہم ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی فرمانراہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بیرون ممالک پھنسے غیر ملکیوں کے اقاموں، وزٹ اور خروج و عودہ( ایگزٹ ری انٹری) ویزوں کی مزید میں مزید توسیع کا کام شروع کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا کی ہدایت کے تحت یہ توسیع خودکار نظام کے تحت بغیر فیس چارج کیے گئے 31 اگست تک ہوگی۔


بیرون ممالک پھنسے تارکین وطن کو اس سلسلے میں خود کسی کاروائی کی ضرورت نہیں ہوگی۔


بتایا گیا ہے کہ کرونا وبا کے پھیلاو کی وجہ سے عائد سفری پابندیوں کے تاحال نہ ہونے والے خاتمے کی وجہ سے پریشان حال تارکین وطن کو سعودی حکومت نے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے بیرون ممالک سے مملکت مسافر پروازوں کی براہ راست آمد پر عائد پابندی کی وجہ سے چھٹی پر پاکستان آئے ہزاروں پاکستانی مملکت واپس جا کر ڈیوٹی جوائن کرنے سے قاصر ہیں۔

یہ پاکستانی تارکین روزگار چھن جانے کے خدشے سے دوچار ہیں، تاہم سعودی حکومت کی جانب سے یقین دہانی کروائی جا رہی ہے کہ سفری پابندیوں کی وجہ سے مملکت واپس آنے سے قاصر محنت کش تارکین وطن کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ جبکہ سعودی عرب کیلئے مسافر پروازوں کی بحالی کے حوالے سے سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر بلال اکبر کا کہنا ہے کہ پروازوں کی دوبارہ بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، امید ہے پاکستان سے سعودی عرب کیلئے براہ راست مسافر پروازیں جلد بحال ہو جائیں گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post