میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے لیے نئی پالیسی جاری کردی گئی
نئی پالیسی کے تحت اختیاری مضامین کے تمام پرچوں میں فیل ہونے کی صورت میں دوبارہ امتحان دینا پڑے گا ، اختیاری مضامین کے تمام پرچوں میں فیل ہونے کی صورت میں دوبارہ امتحان دینا پڑے گا
صوبہ پنجاب میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات برائے 2021 کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نئی پالیسی کے تحت امیدواروں کو اختیاری مضامین کے تمام پرچے لازمی پاس کرنا ہوں گے اور اختیاری مضامین میں حاصل نمبرز ہی لازمی مضامین کے نمبرز شمار کیے جائیں گے ، اس کے علاوہ نئی پالیسی کے تحت اختیاری مضامین کے تمام پرچوں میں فیل ہونے کی صورت میں دوبارہ امتحان دینا پڑے گا۔
دوسری طرف کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے امتحانات اب نہیں ہوں گے ، ان کی تاریخ بڑھائی جائے گی ، صوبائی وزراء نا صر حسین شاہ ، مرتضیٰ وہاب ، قاسم سراج سومرو ویگر کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 8 اگست 2021ء تک لاک ڈاون لگانے کا اعلان کیا اور کہا کہ انشااللہ 9 اگست کو ہم پابندیاں ہٹانے کی پوزیشن میں ہوں گے لیکن اس وقت بھارتی قسم کا کورونا وائرس ڈیلٹا ویرینٹ 100 فیصد تک ہوگیا ہے ، یہ بڑا خطرناک ہے اور کم ازکم پانچ لوگوں کو متاثر کرتا ہے اسی وجہ سے کراچی میں کورونا کیسز زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں اور تین دنوں میں ڈھائی ہزار کیسز آرہے ہیں اور کراچی می سماجی فیصلہ مشکل ہے۔
Post a Comment