Accused arrested in Rawalpindi for inhumane act with son's mother

 راولپنڈی میں بیٹے کا ماں کے ساتھ انسانیت سوز اقدام، ملزم گرفتار

کمیٹی کے پیسے مانگنے پر بیٹے نے اپنی ہی ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، کپڑے بھی پھاڑ دئیے

راولپنڈی میں بیٹے کا انسانیت سوز اقدام، کمیٹی کے پیسے مانگنے پر بیٹے نے اپنی ہی ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، کپڑے بھی پھاڑ دئیے، ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے پیسے مانگنے پر بدبخت بیٹے نے ماں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ ریس کورس کے علاقے چمن آباد میں بیٹے نے ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ماں کے پولیس سے رجوع کرنے پر بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر


Accused arrested in Rawalpindi for inhumane act with son's mother

کے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں ماں نے مؤقف اختیار کیا کہ بیٹے

ذیشان کے گھر آئی تو کمیٹی کی رقم کے معاملے پر تکرار ہوگئی، بیٹے سے 40 ہزار روپے مانگے تو وہ غصے میں آگیا، ذیشان نے گالیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بنایا یہاں تک کہ کپڑے پھاڑ دیے اور تین گھنٹے تک حبس بیجا میں رکھا۔

ماں نے پولیس کو مزید بتایا کہ بیٹے نے مجھ سے 51 ہزار روپے کی رقم بھی چھین لی، واقعہ 5 جولائی کی شب پیش آیا، اب کارروائی کرانا چاہتی ہوں۔

تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور جب ملزم کوعدالت پیش کیا گیا تو فریقین میں راضی نامے پر ملزم کی ضمانت ہوگئی۔واضح رہے کہ حکومت نے والدین کو گھروں سے بے دخل کرنے اور تشدد یا ہراساں کرنے والی اولاد کے خلاف قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔بہارلپور میں پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈیننس کے تحت پہلا مقدمہ درج کیا گیا۔

پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈیننس 2021 کے تحت بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔

نابینا شہری کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ بیٹے نے بدتمیزی کی اور دھکے دے کر گھر سے نکال دیا۔8 مئی کو صدرمملکت نے والدین کو زبردستی گھروں سے نکالنے کو قابل سزا جرم قرار دیتے ہوئے تحفظ والدین آرڈیننس 2021 جاری کیا تھا۔ آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت تحفظ والدین آرڈیننس 2021 جاری کردیا ہے۔

آرڈیننس کا مقصد والدین کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔تاکہ بچے اپنے والدین کو زبردستی

گھروں سے نہ نکال سکیں۔اور والدین کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ آرڈیننس کے تحت اولاد کیلئے والدین کو گھرسے بےدخل کرنا قابل سزا جرم ہوگا، جس کی ایک سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے بعد بچے اپنے والدین کو گھروں سے زبردستی نہیں نکال سکیں گے چاہے ان کے پاس اپنا گھر ہو، یا پھر کرائے کا گھر ہو۔ اس کے برعکس اگر گھر والدین کی ملکیت ہے تو والدین کو اختیار ہوگا کہ اپنے بچوں کی نافرمانی پر انہیں گھروں سے نکال سکیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post