ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری
اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت متعدد شہروں میں موسلا دھار بارش
ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا۔ اسلام آباد، کراچی، خیبرپختونخوا اور لاہور سمیت متعدد شہروں میں بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں جم کر بادل برسے۔ گوجرانوالہ، مریدکے، ڈسکہ، پنڈ دادن خان، کالا باغ میں بھی ابر رحمت برسا۔
سیالکوٹ میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
ایبٹ آباد، گلیات اور مانسہرہ میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد مقامات پر بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔ تیز بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سندھ میں بھی شدید گرمی کے بعد ابر رحمت برس پڑا۔ کراچی میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔ جس سے شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے۔ تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، حیدر آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔
Post a Comment