The moon of Dhi Al-Hajj has not been seen. Eid-ul-Adha will be on Wednesday, July 21

 ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو ہوگی

ملک کے کسی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، یکم ذی الحج 12 جولائی بروز پیر کو ہوگی: چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا اعلان

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو ہوگی، ملک کے کسی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، یکم ذی الحج 12 جولائی بروز پیر کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں محکمہ موسمیات

کے ماہرین بھی تکنیکی معاونت کے لیے موجود تھے۔ اجلاس کے بعد چئیرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے کسی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ ملک کے کسی حصے سے چاند کی شہادت موصول نہ ہونے کے بعد پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی، جبکہ یکم ذی الحج 12 جولائی بروز پیر کو ہوگی۔


The moon of Dhi Al-Hajj has not been seen. Eid-ul-Adha will be on Wednesday, July 21


اس سے قبل ماہرین فلکیات نے بتایا تھا کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہو چکی،

پاکستان میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 14 گھنٹے سے زائد تھی۔ ذی الحج کے چاند کی پیدائش 10 جولائی کی صبح 5 بج کر 17 منٹ پر ہوئی، کراچی میں 7 بجکر 58 منٹ جبکہ کوئٹہ میں ساڑھے 8 بجے تک چاند نظر آنے کا امکان تھا، تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی ذی الحج

کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ 20 جولائی کو منائی جائے گی، جبکہ پاکستان سمیت کچھ ایشیائی ممالک میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہوگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post