پاکستان کی ایک اور بیٹی نے ملک کا نام روشن کردیا
لاہور کی کم عمر طالبہ ایمان جواد نے ’ینگسٹ انٹرنیشنل لیڈی ڈیانا ایوارڈ 2021‘ اپنے نام کرلیا
پاکستان کی ایک اور بیٹی نے ملک کا نام روشن کردیا ، لاہور کی کم عمر طالبہ نے ’ینگسٹ انٹرنیشنل لیڈی ڈیانا ایوارڈ 2021‘ اپنے نام کرلیا ، 16 سالہ طالبہ ایمان جواد نے ینگسٹ انٹرنیشنل لیڈی ڈیانا ایوارڈ 2021 سوشل ورک کی بنیاد پر حاصل کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی ایمان جواد نے آگ سے جلنے والے افراد کے علاج اور بحالی میں مددگار پریشر گارمنٹس بنانا شروع کیا اور خدمت خلق کا یہ کام ایمان کی عالمی سطح پر کامیابی اور پہچان کا باعث بن گیا کیوں کہ ینگسٹ انٹرنیشنل لیڈی ڈیانا ایوارڈ 2021 کیلئے او لیول کی طالبہ کا انتخاب آگ سے متاثرہ 700 افراد کو 1200 سے زائد “پریشر گارمنٹس” فراہم کرنے پر کیا گیا۔
ایمان جواد نے بتایا کہ پریشر گارمنٹس کی ایک شرٹ کی تیاری پر
10 سے 15 ہزار روپے تک لاگت آتی ہے اور یہ تمام خرچ ایمان جواد ڈونرز کی مدد سے اٹھاتی ہیں ، بچپن میں اپنی ڈاکٹر والدہ کے ہمراہ ‘برن وارڈ’ جایا کرتی تھی ، وہاں جھلسے افراد کی کیفیت دیکھ کر ان کی مدد کا جذبہ پیدا ہوا۔
بیٹی کی عالمی سطح پر پذیرائی پر ایمان کی والدہ
نے کہا کہ اگر سب لوگ اپنے بیٹوں کی طرح بیٹیوں کی تعلیم پر بھی توجہ دیں تو یقیناً وہ بھی ان کی طرح اپنے فیصلے پر فخر کریں گے، بچیوں کی تعلیم پر توجہ دیں تاکہ وہ مستقبل میں اپنے لیے، اپنے گھر والوں کے لیئے اپنے ملک کے لیے کچھ اچھا کر سکیں۔
Post a Comment