Earthquake in different cities of the country including Islamabad

 اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ

زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی، زیرمین گہرائی 159 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ زلزلہ پیما مرکز 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی جس کی زیرمین گہرائی 159 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا ، اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی ،پشاور ، مردان ،لوئردیر،کوہاٹ اورمالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے۔

چند روز قبل صوبہ سندھ میں سیہون شریف اور گردونواح میں بھی 5شدت کے

زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، خوف وہراس مبتلا لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کی گہرائی 43 کلومیٹر زیرزمین رکارڈ کی گئی، زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق سیہون شریف اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، تاہم زلزلہ زدہ علاقے میں فی الحال کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ، زلزلہ پیماء مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت کی 5ریکارڈ کی گئی، زلزلہ 43کلومیٹر زیرزمین آیا جبکہ زلزلے کا مرکز جنوبی ایران تھا۔

Earthquake in different cities of the country including Islamabad


اس سے قبل کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

، کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ، زلزلہ کا مرکز افغانستان کا جنوب مشرقی علاقہ تھا جبکہ گہرائی 54 کلومیٹر تھی، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ، تاہم زلزلے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جب کہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیرمین گہرائی 159 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post